پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ضبط شدہ جائیدادوں کو کسی صورت تقسیم نہیں کیا جا سکتا، مریم نواز کے شریف خاندان کی ضبط جائیداد سے حصے کے مطالبے پر نیب کی مخالفت

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد سے ان کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا حصہ الگ کرنے کی مخالفت کردی ہے۔مریم نواز نے احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف خاندان کی ضبط جائیداد سے ان کا

حصہ الگ کرنے کی درخواست دی تھی۔ مریم نواز نے توشہ خانہ ریفرنس میں ضبط جائیداد سے حصہ الگ کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نواز کی درخواست پر اپنا جواب احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔ نیب نے جواب میں استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت مریم نواز کی درخواست مسترد کرے۔ذرائع کے مطابق نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ریکارڈ کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز کے نام ہیں۔ نواز شریف نے ان جائیدادوں کو اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا۔نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے ایف بی آر ڈیکلیریشن میں کلثوم نواز کو اپنے زیر کفالت ظاہر کیا ہے، ضبط شدہ جائیداد کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، احتساب عدالت مریم نواز کی درخواست مسترد کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دے دیا تھا۔نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ ا کٹھا کرکے پیش کیا تھا جس میں جائیداد، گاڑیاں، بینک اکاونٹس شامل تھے۔ عدالت نے نوازشریف کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی بھی قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…