بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بے گھر شہریوں کے لئے 3 مرلہ ہاؤسنگ سکیم کا فیصلہ

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے بے گھر غریب شہریوں کے لئے ایک نئی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ ہاؤسنگ پنجاب صوبے کے اربن علاقوں میں 3 مرلے کے گھر بنا کر بے گھر غریب شہریوں کو آسان اقساط میں الاٹ کرے گا۔ جس کے لئے بینک آف پنجاب کا تعاون حاصل کرلیا گیا ہے تین مرلہ گھر سکیم پر بینک آف پنجاب سرمایہ کاری کرے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ

وزیراعظم عمران خان نے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ہے، 5 اور 10 مرلے کے گھر، فلیٹس یا پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لیے قرض کی شرح بڑھائی گئی۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اس پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں، خوابوں کی تعبیر شروع گھروں کی تقسیم شروع، اب کرایا نہیں، نہایت کم قسط دے کر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ ایک انقلابی اقدام ہے، اب ہو گا آپ کا اپنا گھر، قرضوں کے حصول اورمعلومات کے لیے بینکوں سے رابطہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…