جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی، آن لائن) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق اہم فیصلے جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات ملتوی ہونے اور کورونا کے پھیلائوکے مدنظر تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق

اہم فیصلے کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی سمیت الحاق شدہ کالجز کو بذریعہ نوٹیفکیشن ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بی ایس آنرز فرسٹ سمسٹر کے طلبا کے کورسز 15 اپریل تک مکمل کئے جائیں۔ پہلے سمسٹر کے امتحانات کے بعد دوسرے سمسٹر کی کلاسز شروع ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آن کیمپس ماسٹرز فرسٹ سمسٹر کے کورسز 30 اپریل تک مکمل کئے جائیں گے۔ کورسز مکمل ہوتے ہی فوری امتحانات لئے جائیں گے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے کورسز 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں جبکہ بی ایس اور ماسٹرز کے طلبا کو تھیسز/ریسرچ ورک جولائی تک جمع کرانے کی رعایت دے دی گئی۔دوسری جانبصوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی مثبت شرح 16 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ جس کے باعث کرونا کی تیسری لہر سے اب بچے بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران بچوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کے 51 کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس مزید 20 زندگیاں نگل گیا ہے۔ اسی طرح اس عرصے میں 1 ہزار 233 کرونا کے مثبت کیسز بھی سامنے آگئے ہیں جبکہ طبی ماہرین نے کرونا کی تیسری لہر کے جان لیوا حملوں کی وجہ لاہور کے شہریوں کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عدم عملدرآمد قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…