منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پریگمیٹک پالیٹکس میں زرداری کے سامنے سب بچے اعتزاز احسن نے ایک ایک کر کے سابق صدر کی کامیابیاں گنوادیں

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پریگمیٹک پالیٹکس میں آصف علی زرداری کے سامنے سب بچے ہیں۔ آصف علی زرداری کو جو بھی ٹارگٹ ملا انہوں نے پورا کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہیں ٹارگٹ ملا کہ انہوں نے فاروق لغاری کے لیے ووٹ لینے ہیں اور انہیں صدر بنانا ہے، آصف زرداری نے یہ ٹارگٹ پورا کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ تھا کہ انہوں نے خود صدر بننا ہے، اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر کوئی ان کے خلاف تھا مگر تمام تر مشکلات کے باوجود انہوں نے نمبرز پورے کیے اور صدر بنے۔معروف قانون دان اور پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی پریگمیٹک پالیٹکس ہی کرنی ہے وہاں کوئی اخلاقیات کی سیاست نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جوکہتے تھے کہ میری جائیداد یہاں بھی نہیں اور وہاں بھی نہیں اور ان لوگوں پہ کئی کئی مقدمات بنے ہوئے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کچھ لوگ ایسی بڑی بڑی بیماریاں بنا کر لندن چلے جاتے ہیں۔ میاں صاحب نے ایسی بیماری بنائی کہ ہر کوئی سانس روکے بیٹھا تھا کہ اف اللہ میاں صاحب کو جہاز میں بیٹھاؤ اور لندن پہنچاؤ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…