جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

9 شوگر ملز بلیک لسٹ قرار سٹہ مافیا گروپوں کے ارکان کے اکائونٹس بھی منجمد

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں واقعہ 9 شوگر ملوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے۔ بلیک لسٹ قرار دئیے جانے کی وجہ مذکورہ شوگر ملوں کی جانب سے کئے گئے ٹی سی پی معاہدے کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ قرار دی گئیں شوگر ملوں نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ چینی کی سپلائی جاری رکھیں گی۔ لیکن ان ملوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے۔ چینی فراہم نہ کی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ان ملوں پر ٹی سی پی ٹینڈر میں شرکت کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ بلیک لسٹ قرار دی جانے والی ملوں میں عبداللہ شوگر ملز، حبیب وقاص شوگر ملز، ٹنڈو محمد خان شوگر ملز، حق باہو شوگر ملز، سیری شوگر ملز، تاندلیانوالہ شوگر ملز، مکہ شوگر ملز، عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز شامل ہیں، دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شوگر سٹہ مافیا گروپوں 40 ممبران کے بنک اکائونٹ منجمد کردئیے ہیں جبکہ انہی ممبران کے 100 سے زائد جعلی اور بے نامی اکائونٹس کو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے مذکورہ ممبران کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔ ان ممبران پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے چینی کا بحران پیدا کر کے 110 ارب روپے عوام کی جیبوں سے ہتھیائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…