جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سوات ائیرپورٹ 17 سال بعد کھول دیا گیا ، پہلی پرواز لینڈ کر گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات ( آن لائن ) سوات ایئر پورٹ کو 17 سال کے طویل عرصے بعد پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز PK 650 مقررہ وقت پر 10 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور 11 بجے سیدو شریف سوات پہنچ گئی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا، وزیر ہوابازی اور وزیر مواصلات بھی جہاز پر سوار ہوئے۔

تمام افراد نے قطار میں لگ کر بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔ایئرپورٹ پر پرواز سے قبل کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ سوات ائیر پورٹ پر فلائٹ سے آنے والے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لئے ہفتے میں دو دن پرازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہونگی۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ سترہ سال بعد سوات کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع کر رہے ہیں، مالی مشکلات اور دہشت گردی کی وجہ سے پچھلے ادوار میں یہ پروازیں بند تھیں، سوات اور مالاکنڈ کے عوام نے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ بڑی جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پی آئی اے کی سوات کیلئے پروازیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔غلام سرور خان نے بتایا کہ ہفتے میں دو پرواز یں لاہور اور اسلام آباد سے سوات تک شروع کر دی گئی ہیں جن میں اضافہ کیا جائے گا، پی آئی اے کی پروازوں سے نہ صرف قومی ایئر لائن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکہ سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، ان پروازوں سے سوات کے علاقے میں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…