ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترے دل کے ٹوٹنے پر ہے کسی کو ناز کیا کیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے ایک اور شعر پی ڈی ایم کے نام کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے ایک اور شعر پی ڈی ایم کے نام کر دیا ۔ سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پی پی پی اور پی ڈی ایم کے نام!’’ترے دل کے ٹوٹنے پر ہے کسی کو ناز کیا کیا ،تجھے اے جگر مبارک یہ شکست فاتحانہ‘‘۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی سینٹ میں

قائد حزب اختلاف بن گئے ۔واضح رہے کہ ایوانِ بالا کے نئے اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات ابھر کے سامنے آئے تھے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) سینیٹ سیکریٹریٹ میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کی درخواست جمع کرواچکی تھی۔اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 17 اراکین سینیٹ نے دستخط کیے اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 5 سینیٹرز اور نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے 2، 2 اراکین نے حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم تارڑ کو نامزد کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے نہ صرف اسے مسترد کردیا تھا بلکہ اس پر احتجاج بھی کیا تھا کیوں کہ وہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان پولیس افسران کے وکیل تھے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 3 تاریخ کو سینیٹ انتخابات ہوئے تھے جس میں سب سے نمایاں انتخاب یوسف رضا گیلانی کا تھا جنہوں نے قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی اکثریت کے باوجود حکومت کے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی۔بعدازاں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے چناؤ کے لیے مشترکہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا تھا تاہم یہاں اپوزیشں اراکین کی اکثریت کے باوجود حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے انہیں شکست دے دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…