لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنمائوں کے اعزاز میںدئیے گئے ناشتے کے بعد ہونے والے لیگی رہنمائوں کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست پر (ن) لیگ کے
شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ لیگی رہنمائوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ پارٹی)کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنا اب مشکل ہوگا ۔پیپلزپارٹی اب سرکاری اپوزیشن بننے جارہی ہے ۔باپ کے سینٹرز کی پیپلزپارٹی کی حمایت سب چیزیں سامنے آگئی ہیں ۔سب کو پتہ باپ جماعت کس کے کہنے پر پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈال رہی ہے ۔مولانا فضل الرحمن کو اب سختی سے کہا جائے گا کہ جب پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا تو پیپلزپارٹی نے ایسا کیوں کیا ،اب پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔اب آنے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سب جماعتوں کے سامنے یہ موقف رکھا جائے گا جو فیصلہ پی ڈی ایم کرے ہم ان کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی نے یہ دھوکہ دیا ہے ۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست پر (ن) لیگ کے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ لیگی رہنمائوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ پارٹی)کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔