جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نے آئندہ انتخابات پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( آن لائن) جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر حصہ لونگا، پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات میں مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ایک نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو کا مزید

کہنا تھا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ پی پی ٹکٹ کے لیے نہیں دیا تھابلکہ تحریک انصاف نے سندھ کے عوام کو مایوس کیا اور تحریک انصاف کی سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں اس لیے میں نے سینٹ میں اپنے ضمیر کے مطابق پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، تین سال کا عرصہ گذر گیا لیکن ہمارا کوئی کام نہیں ہورہا تھا اب امید ہے کہ ہمارے کام ہونگے، پیپلز پارٹی کے ساتھ گذشتہ دو سالوں سے رابطے تھے کیوں کہ میں پرانا جیالا ہوں اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خواہش میری بھی تھی اور پارٹی کی بھی یہی خواہش تھی ، انہوں نے کہا کہ2013کی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ٹکٹ دینے کا کہا تھا لیکن مجھے پارٹی نے ٹکٹ نہیں دی جس کی بنیاد پر میں نے پارٹی چھوڑ دی تھی اور اپنا پینل بنا کر الیکشن میںحصہ لیا تھا اگر 2013میں پیپلز پارٹی مجھے ٹکٹ دیتی تو وہ الیکشن ہی نہ ہوتی بلکہ سلیکشن ہوتی کیوں کہ اس وقت پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں تھا اور دوسرا پینل ہی نہ بنتا، ایک سوال کہ اگر اس بار بھی پیپلز پارٹی آپ کو ٹکٹ نہیں دیتی تو کیا آپ دوبارہ پارٹی چھوڑ دیں گے کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ مجھے ہی ملے گی کیوں کہ پارٹی نے مجھ سے وعدہ کیا ہے البتہ ہم پارٹی کا ہر حکم ماننے کے لیے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کے نہیں بلکہ اپنے بلبوتے پر

کامیاب ہوئے ہماری اپنی شخصیت کا ووٹ تھا جیکب آباد میں تحریک انصاف کا ووٹ نہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں سومرو برادری کا زیادہ سے زیادہ 2سے 3ہزار ووٹ ہیں کیا اتنے ووٹوں سے ہم کامیاب ہوئے ہیں کسی ایک برادری کے ووٹوں پر کوئی کامیاب نہیں ہوتا یہ غلطی فہمی ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…