بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’بتائیں معاملات طے پا گئے ہیں‘ خواجہ آصف کا ریفرنس تب آئے گاجب ۔۔احتساب عدالت کے خواجہ آصف کیس میں ریمارکس

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے عدالت میں خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ آصف بیمار ہیں، ہسپتال میں داخل ہیں

، اس لیے پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کوئی بات نہیں ایک بڑا آدمی ملزم بن گیا ہے تو کورونا کی وجہ سے پیش نہیں کیا۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ خواجہ آصف کا ٹریٹمنٹ ہونا ہے اس لیے کورونا سے بچا ضروری ہے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ جب عدالت حکم کرتی ہے پولیس عدالت کے باہر حالات کنٹرول کرے کورونا ہے تب عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا جاتا، یہاں پولیس والے ملزمان کی گاڑیوں پر پھول پھینک رہے ہوتے ہیں۔ عدالت نے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق استفسار کیا کہ کب فائل کیا جائے گا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ تیاری جاری ہے۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا نیب کو 25 سال لگیں گے، عدالتوں کو مذاق مت بنائیں، لگتا ہے معاملات طے پا گئے ہیں، چیئرمین نیب جلد از جلد خواجہ آصف کے کیس کا ریفرنس دائر کریں۔فاضل جج کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کا کیوں مذاق اڑا رہے ہیں، بتائیں نا خواجہ آصف کا ریفرنس تب آئے گا جب ان کی ضمانت منظور ہو جائے گی۔عدالت نے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر خواجہ آصف کو جیل سے یا ہسپتال سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوسری طرف عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گواہ کو کورونا ہونے پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو وقت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…