کراچی(این این آئی)70سالہ معمر خاتون 48 سال پرانے پلاٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔رضیہ بیگم 1973 میں خریدے گئے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رضیہ بیگم نے بتایا کہ 6 بیٹیوں کا ساتھ ہے،
کوئی مدد نہیں کر رہا۔انہوں نے بتایاکہ شوہر نے نیو کراچی میں 1973 میں 200 گز کا پلاٹ خریدا، 2002 کے بعد یونین کونسل ناظم نے دھمکیاں دینا شروع کردیں، 2006 میں زبردستی میرا پلاٹ لے کر 120 گز کے پلاٹ کی فائل تھمادی، بعد میں پتہ چلا ایسا کوئی پلاٹ ہے ہی نہیں، سب کے پاس گئی کسی نے مدد نہیں کی۔رضیہ بیگم نے کہا کہ وکیل کے لیے پیسے نہیں، مفت والا وکیل اگلی پیشی پر آتا نہیں، لینڈ مافیا انتظار میں ہے کہ میں مر جائوں، 6 بیٹیوں کا ساتھ ہے کوئی مدد نہیں کر رہا۔ جو وکیل کیا وہ بھی پیش نہیں ہوتا، ویر اعظم عمران خان سے کہتی ہوں میری مدد کریں۔ حکومت مجھے انصاف دے۔