اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او کے حصول کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی جو ساری بےکار گئی، لوگ کبھی بھی کسی کی کرپشن بچانے کے لیے باہر نہیں نکلتے لوگ کرپشن کے خلاف باہر نکلتے ہیں – الوداع پی ڈی ایم اے الوداع – مسلم لیگ نون – ’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘
نون کی حالت قابلِ ترس ہے۔ سماجی رکی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ جب محور صرف اپنے مفادات ہوں اور عوام کی کوئی فکر نہ ہو تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ٹی ایم کا حال ہوا ہے، پی ڈی ایم تو تب ہی ختم ہو گئی تھی جب عوام نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ ان کے جلسے ناکام ان کے استعفےٰ بنے لطیفے ، ماضی بھی ناکام تھا اور حال یہ ہو گیا ہے اور مستقبل آپ کے سامنے ہے۔