پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2021 |

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے پارٹی کی نائب صد ر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر سکیورٹی کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست دے دی۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہاگیا کہ پہلے بھی اگست میں پیشی کے موقع پر میری اہلیہ اور مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، اب پھر مجھے خدشہ ہے اس لئے سکیورٹی فراہم کی جائے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب لاہور میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ نجی ٹی وی

کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر کورونا ایس و پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ تمام اسٹاف ماسک اور حفاظتی کٹ پہن کرمریم نوازسے تفتیش کرے گا۔مریم نواز اور جے آئی ٹی ٹیم کے درمیان شیشے کی دیوار بھی ہوگی، تفتیشی روم کو مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا گیا ہے۔خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 2مقدمات میں طلب کررکھا ہے، وہ چوہدری شوگر ملز،منی لانڈرنگ،جاتی امرا اراضی منتقلی کیس میں پیش ہوں گی، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مریم نواز سے تحقیقات کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…