اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست مسترد ہو نے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اسلام آباد باد ہائی کورٹ
میں دائر درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو وکلا نے عدالتی فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس دوران انہوں نے وکلا سے مشاورت بھی کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے وکلا سے یہ بھی مشورہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم وکلا سے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے 12 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔