لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے اعلان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا کیا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کا مجمع کیساتھ پیش ہونا انکوائری میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر میں نشاندہی کی ہے کہ انکوائری کیلئے مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ
کو دو کیسز میں طلب کیا ہے لیکن انہوں نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔ اعلان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ مریم نواز انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔ نیب نے استدعا کی کہ مریم نواز کو پابند کیا جائے کہ وہ پیشی کے وقت مجمع کیساتھ نہ آئیں۔