ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

عید الفطر کے بعد بھرپور عوامی طاقت سے ناجائز وفاقی حکومت پر یلغار کرینگے،مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر کے سیاسی کارکنوں کو ہدایات جاری کر دیں

datetime 24  مارچ‬‮  2021 |

سکھر(آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے سیاسی کارکنان کو تازہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد بھرپور عوامی طاقت سے ناجائز وفاقی حکومت پر یلغار کرینگے،عوام کے جمہوری حقوق کیلئے سیاستدانوں کو قربانیاں دینا ہوں گی،بلاول بھٹو استعفوں

کا ایٹم بم آخری آپشن قرار دے چکے ہیں،پیپلزپارٹی قیادت کو دلیرانہ فیصلہ کرنا ہوگا، ہم انتظار میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر میں کارکنان کو تازہ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اپنی تیاریاں جاری رکھیں عید الفطر کے بعد انشاء اللہ عوامی طاقت کیساتھ تازہ دم ہو کر اسلام آباد کی طرف یلغار کرینگے سکھر سے جے یو آئی کے مقامی ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردی بیان میں یہ ہدایات انہوں نے جے یو آئی صوبائی رہنماؤں علامہ راشد محمود سومرو، مفتی سعود افضل ہالیجوی، آغا سید محمد ایوب شاہ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دی، جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ موجودہ سیلکٹیڈ ناایل عوام دشمن حکومت سے ملک اور عوام کو ضرور نجات دلا کر دم لینگے، اس مقصد کیلئے ہم نے پی ڈی ایم بنایا تھا کہ اس ناجائز قابض حکومت کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کے جمہوری حقوق کا تحفظ کیا جائے ان مقاصد کیلئے سیاستدانوں کو قربانیاں دینا ہونگی اور وسوسوں کو ترک کر کے پورے اعتماد کیساتھ میدان میں اترنے والے ہی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے یہ بیانات موجود ہیں کہ ہمارے استعفی حکومت کے خلاف

ایٹم بم ثابت ہونگے اب وہ آخری آپشن آچکا ہے، وطن عزیز کی پوری قوم اس نااہل ظالم حکمرانوں سے بے زار ہو چکی ہے اور نجات کیلئے اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے، پی پی پی کی قیادت کو جرات مندانہ فیصلہ کرنا ہوگا ہم بھی انکا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے عوام کی طاقت سے دیو قامت جلسے کئے ہیں اگر پی پی نے ساتھ نہ دیا تو بھی جمہوریت اور عوام کی جنگ لڑینگے، انشاء اللہ رمضان المبارک کے بعد تازہ دم

ہو کر لانگ مارچ کر کے اسلام آباد کی جانب یلغار ہو نگے اور حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر جگہ حکمرانو کو ناک رگڑنے پر مجبورکیا ہے اور اب فیصلہ کن راؤنڈ میں بھی انکو عوام طاقت سے شکست فاش کرینگے انہوں نے کارکنان سے کہا ہے کہ ضلع اور تحصیل سطح پر عوامی رابطہ منظم کریں اور رمضان المبارک میں بھی سرگرمیاں جاری رکھیں عید کے بعد لانگ مارچ ضرور ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…