ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

کرونا بپھر گیا مزید72افراد جاں بحق

datetime 23  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) کورونا وبا نے مزید 72 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ ملک بھر میں مزید 3270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز 39 ہزار 742 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک

ملک میں اس وبا کی تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 98 لاکھ 57 ہزار 233 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر نے پنجاب اور اسلام آباد کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 464، پنجاب میں 2 لاکھ 969، خیبر پختونخوا 80 ہزار 519،بلوچستان 19 ہزار 347، اسلام آباد میں 52 ہزار 676، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974 ہوچکی ہے۔کورونا نے ملک میں مزید 72 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے ملک میں 13 ہزار 935 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا ہے جہاں 6 ہزار 39 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں،اس کے علاوہ سندھ میں

4 ہزار 479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 225، اسلام آباد میں 548، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 338 افراد اس وائرس کی زد میں آکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 733 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس کے بعد اب اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 271 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے جن میں سے 2 ہزار 485 کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…