چیچہ وطنی (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کا امیدوار ن لیگ سے ہونا تھا، ایسا کچھ طے نہیں ہوا تھا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہار گئے تو اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار کرینگے، پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ چیئرمین سینٹ کا امیدوار پیپلز پارٹی کا
ہوگا، جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار جے یو آئی کا ہونا تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی پر اپوزیشن کارکنان نیب آفس میں جمع ہوں گے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے فی یونٹ اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک خود مختار بنانے کا مقصد براہ راست عالمی مالیاتی اداروں سے منسلک کرنا ہے، اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانے سے معیشت گروی ہوجائے گی۔