بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

صرف 8کروڑ روپے خرچ نہ کرنے سے ریلوے کوتقریباً 3ارب روپے کا نقصان ہوا ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کرپشن ، نااہلی اور بد انتظامی کی علامت تھا ، ریلوے میں ٹکٹو ں کی چوری جسے ریلوے پولیس نے روکنا تھا وہ خود چوری کرا رہی تھی ،سگنل نہ ہونے کی وجہ سے 60ہزار ڈالر نقصان ہورہا تھا ، نیب نے سگنل لگانے کی کلین چٹ دے دی ہے ،ہم

نے جنگی بنیادوں پر ڈھائی ہزار انکوائریز انجام تک پہنچائی ہیں ، دس ماہ میں 2.9ارب روپے کا ریلوے کو نقصان پہنچا ہے ، صرف 8کروڑ روپے خرچ نہ کرنے سے تقریباً 3ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ،ریلوے 100ارب ڈالر واپس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ریلوے میں اڑھائی ارب کی بجلی چوری ہورہی تھی ہم ریلوے کو سولر انرجی کی طرف لے کر جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے میں دس ماہ میں .9ارب روپے کا نقصان ہوا ہے صرف آٹھ کروڑ روپے خرچ نہ کرنے سے تقریبا تین ارب کا نقصان ہوا پی ایس او کے ریلوے استعمال کرکے تین ارب روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے پی ایس او ریلوے کی ویگنیں اس لئے استعمال نہیں کررہا تھا کہ ٹرک ٹرالر مافیا سے ملا ہوا تھا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی ایک انچ زمین نہیں بیچوں گا ریلوے ایک سو ارب ڈالر قرض واپس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تمام ریلوے سٹیشن تبدیل کرنے جارہے ہیں اڑھائی ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی تھی ریلوے کو سولر پر لے جارہے ہیں میری ڈائری میں سال نہیں ہفتے اور دن ہیں ہر کام کو مکمل کرنے کے لئے ایف ڈبیلیو او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ ریلوے سٹیشن اپ گریڈ کرے ایف ڈبیلیو او کے ساتھ جانے کا مقصد چھ ماہ کے اندر اکثر کام مکمل

کرلیں گے رائل پام چیف جسٹس گلزاراحمد کی مدد سے واپس ریلوے کو مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگنل نہ ہونے کا ساٹھ ہزار ڈالر نقصان ہورہاتھا نیب نے سگنل لگانے کی کلین چٹ دے دی ہے ہم جنگی بنیادوں پر ڈھائی ہزار انکوائریاں انجام تک پہنچانے جارہے ہیں تمام انکوائریاں ساٹھ دن تک مکمل کرنے جارہے ہیں جہاں ریلوے کا حادثہ

ہوگا وہاں کا انیس گریڈ کا افسر معطل ہوگا تین ماہ سے فریٹ پر لگا ہوں پھر مسافر ٹرین پر آوں گا ۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کرونا سے صحت یاب کرے آج صرف ریلوے پر بات کروں گا ریلوے نے نوے روز میں کیاکیا وہ بتانا چاہتا ہوں ریلوے کرپشن نااہلیت اور

بدانتظامی کی علامت تھا ریلوے میں ٹکٹوں کی چوری جس ریلوے پولیس کو روکنا تھا وہ خود چوری کرارہی تھی ہم ٹکٹوں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے جارہے ہیں ایک ٹکٹ پر آٹھ روپے لگیں گے اس میں سے بیس فیصد ریلوے کو ملے گا رپٹ عناصر کو چند ہی روز میں ریلوے سے باہر کا راستہ دکھا رہا ہوں مزدور کوئی نہیں نکلے گا

پروڈکشن ڈبل اور شفٹ ڈبل کردی ہے فریٹ کی کوئی حالت نہیں چالیس ارب کی گنجائش ہے تیس ارب سال میں کمانے کا کہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی یونین اور مزدور ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں تین ماہ میں کتنے لوگوں کو نکال چکا ہوں اور مزید کرپٹ نکالنے والا ہوں اعظم سواتی نے کہا کہ تین ماہ میں ریلوے حادثہ میں

ایک جان چلی گئی ٹریک کی حالت اچھی نہیں ایم ایل ون پر دوتین ماہ میں کام شروع ہورہا ہے ٹریک کا معائنہ افسران نہیں کرتے حادثے پر سزا نیچے والوں کو ملتی ہے ریلوے کے سٹیشن پر آوٹ سورنگ ہوگی فروخت کچھ نہیں ہوگا چھبیس مارچ کو راولپنڈی سٹیشن کو آوٹ سورس کرنے کے لئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے جوائنٹ وینچر کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاری ٹرین خسارے میں نہیں ہے کچھ لوگ بی او ٹی کے تحت اسلام آباد

سے مری تک ریلوے ٹریک بچھانے اور چلانے کو تیار ہیں ریلوے میں سرمایہ کار بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہئے ہے اسی عمران خان کی حکومت میں ریلوے منافع میں جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلو ے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تین سال سے زائد لیز پر پابندی لگادی ہوئی ہے آپ تیس سال کے لئے کیسے دے رہے ہیں سپریم پارلیمنٹ ہے سپریم سپریم کورٹ نہیں سپریم کورٹ کا کام آئین و قانون کی تشریح کرنے کے لئے ہے اعظم سواتی نے کہا کہ اگر کہیں قانون میں کمزوری ہوئی تو وہ بھی دور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…