ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف کے 2 اہم رہنمائوں کو ڈپٹی منسٹر بنائے جانے کا امکان ،عمران خان کن وزیروں سے خوش ہیں ؟‘‘

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ فخر امام، خسرو بختیار ،غلا م سرور،شہر یار آفریدی،عبد الرزاق دائود کا امکان ہے کہ یہ چلے جائینگے ،عمران خان پرویز خٹک سے سب سے زیادہ خوش ہیں۔فواد چودھری او ر شیخ رشید سے بھی خوش ہیں،فیصل جاوید اور فرخ حبیب ڈپٹی منسٹر بن سکتے ہیں، کراچی میں تحریک انصاف کی لیڈر شپ میں

کبھی اتفاق رائے نہیں ہوتا،پانی کے معاملے میں انڈیاسے مذاکرات کیلئے ایکسپرٹس کی ٹیم بنانی چاہئے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے اعتراز احسن نے کہہ دیا کہ عمران خان کی حکومت نواز شریف سے بہتر ہے ،ان کا کہنا معنی رکھتا ہے ، اپوزیشن کو سروائیول کیلئے پرابلم درپیش ہے ،انہوں نے منصوبہ یہ بنایا کہ نواز شریف ادھر سے پش کراور کہہ رہاہے کہ میں تحریک کیلئے تمام اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں،فضل الرحمان عمران خان کو ایک لمحہ برداشت کرنے کو تیار نہیں ،عمران خان بھی ان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہازرداری صاحب نے جو کھیل پی ڈی ایم سے کھیلا ، اس کے بعد اب ان کیلئے ایک ہی آپشن ہے کہ کوئی بڑا ہنگامہ کھڑا کریں،کیا گرمی میں لوگ لانگ مارچ کیلئے تیار ہونگے ،یہ کچھ لوگوں کو بے شمار سرمایہ خرچ کرکے ساتھ لے جائینگے ،26مارچ کو خطرہ ہے کوئی بڑا ہنگامہ ہوگا،فضل الرحمان جو کہہ رہے ہیں پی ڈی ایم ساتھ ہوگی تو وہ مولانا کے لوگ ہونگے ،مولانا اور ن لیگ کے لوگ مریم کے ساتھ ہونگے ،یہ ویسا ہنگامہ کرینگے جیسے پچھلی دفعہ کیا تھا،ن لیگ کے لوگوں نے کچھ اخبارنویسوں کوبتایا آصف زرداری نے نواز شریف کو فون کیا مگر فون اسحاق ڈار نے سنا اور کہا میاں صاحب ناراض ہیں ،بات نہیں کرنا چاہتے ،پی پی والوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایازرداری صاحب نے فون کیا نہ کرنا چاہتے ہیں،زرداری صاحب کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں،مریم نواز بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کہہ دیا مجھے اپنی جان کی کوئی پروا نہیں ،آپ کا مطالبہ تو ملک سے باہر جانے کا ہے ،جان کی کیا پروا ہوگی،قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے ،کیا کسی اسٹیبلشمنٹ نے کسی سیاسی آدمی کو قتل کرایا، بھٹو نے قتل کرائے ،کیا عمرا ن خان نے کسی کی جان لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…