منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز علامہ طاہر اشرفی نے مسجدوں کی بندش سے متعلق اہم اعلان کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی( آن لائن، این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی او ر مذہبی رہنما مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔ ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے۔ پیر کو لاہو ر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہ

نے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے،تمام علماء کا اس بات پر اتفاق ہے ، اور یہ فتویٰ جاری کیا ہے کہ ہر شخص ویکسین لگوائے روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل ہر صورت میں ہو نا چا یئے ، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو فراہم کریں، مساجد بند کرنے سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کورونا کی بدترین صورتحال میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا گیا ۔دوسری جانبسول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے ، جس میں دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے، اس سلسلے میں کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے سول

ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کیاہے۔جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو دوران پرواز

فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام ایئرلائینز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔نوٹیفیکشن میں بین الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کیبن کریو کو پاکستان سفر کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فار م پر کر نا لازمی قرار دیا ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ

ڈیکلریشن فارم میں مسافر کو سفری تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر نے سفر سے 5 دن پہلے افریقہ ، جنوبی امریکہ کے درمیان سفر تو نہیں کیا، مسافر نے گزشتہ 14دنوں کے درمیان کن ممالک کا سفر کیا ہے بتانا لازمی ہوگا جبکہ چارٹرڈ ،

پرائیویٹ فلائٹس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدلازم ہوگا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی ہی سیٹ پر سفر کریں گے ،نشست تبدیل کر نے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے۔نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں5 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے اور سی کیٹگری ممالک میں شامل ممالک کے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…