بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں لاک ڈائون کی خبریں اسد عمر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ویکسی نیشن سے قبل ہی کرونا کا شکار ہوچکے تھے،کرونا ویکسی نیشن کی 2 خوراکوں کے بعد قوت مدافعت بڑھتی ہے، ویکسی نیشن سے دو روز قبل میٹنگ کے دوران وزیراعظم کو کوئی کرونا کی علامات نہیں تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرونا

کے مثبت کیسز کی شرح برطانوی وائرس کی ہے جو زیادہ خطرناک ہے، کرونا کی پہلی لہر کے مقابلے وائرس کی برطانوی قسم 60 فیصد زیادہ مہلک ہے جس سے بچے بھی خاصے متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پیر سے ملک میں لاک ڈائون لگایا جارہا ہے اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں لیکن وبا ء کے پھیلا ئوکے باعث سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کو صوبوں سے مشاورت کریں گے جس کے بعد کوئی حکمت عملی وضح کی جائے گی جبکہ کوشش یہ رہے گی کہ لوگوں کو کم سے کم کاروباری نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کی ذمہ داری صوبوں کی ہے تاہم ہنگامی صورتحال کے باعث وفاق ذمہ داری نبھا رہاہے۔ وفاق نے کرونا کی لہر کے دوران ہسپتالوں میں کٹ فراہم کیں، وینٹی لیٹرز ، آکسیجن بیڈز دئیے کیونکہ شہریوں کی صحت کا معاملہ تھا اور یہ وقت آئینی بحث کرنے کا نہیں تھا۔انہوں نےصوبائی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرز نے ویکسین منگوالی ہیں ،وفاق کی جانب سے صوبوں پر کوئی دبا ئونہیں وہ ویکسین منگواسکتے ہیں،پرائیوٹ سیکٹر نے گزشتہ دنوں روسی ویکسین اسپٹنک درآمد کی ہے۔کرونا وائرس کے دوران پرائیوٹ ہسپتالوں کے سوال پر اسدعمر کا کہنا تھا کہ ڈریپ کے قانون کے تحت پرائیوٹ سیکٹر ویکسین بیچ سکتا ہے تاہم ویکسین کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس کا این سی او سی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ وفاق کی صوابدید ہے کہ این سی او سی کی جانب سے وبا ء کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں لیکن اس میں صوبوں سے مشاورت کی جاتی ہے تاہم بعض اوقات صوبوں کے مینڈیٹ کے خلاف بھی فیصلہ کرلیا جاتا ہے۔تمام صوبوں میں ہیلتھ کیئر کمیشن ہیں جنہیں یہ اختیار ہے کہ وہ پرائیوٹ ہسپتالوں پر نظر رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…