پنجاب کا ایک وزیر کوڑے میں بھی کروڑوں کی دیہاڑی لگاگیا،نیا پاکستان ڈیم فنڈ،کورونا فنڈ کے بعد اب کوڑا ٹیکس سے بنے گا، ن لیگ کا تہلکہ خیز دعویٰ

21  مارچ‬‮  2021

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بدبودار حکومت نے لاہور کوکچرا کنڈی شہر بنادیا ہے ،چھ ماہ سے لاہور کی سڑکوں پر ہزاروں ٹن کوڑا پڑا ہے ،دو ہفتوں سے ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین اور تین بورڈ ممبر مستعفی ہیں،ترک کمپنیاں چار ارب کی عدم ادائیگی پر عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ایک وزیر کوڑے میں بھی کروڑوں کی دیہاڑی لگاگیا ہے ،جو حکومت

کوڑا اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں کیسے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فردوس امجد جتنا پی ڈی ایم کو یاد کرتی ہیں اتنا تو ہیر نے رانجھے کو بھی یاد نہیں کیا ہوگا،جو حکومت کوڑے پر بھی حصہ وصول کرے اس سے عوامی فلاح کی توقع کیسے رکھے ،پنجاب حکومت نے اب گھروں اور دکانوں سے بھی ’’کوڑا ٹیکس‘‘لینے کا فیصلہ کیا ہے ،نیا پاکستان ڈیم فنڈ،کورونا فنڈ کے بعد اور اب کوڑا ٹیکس سے بنے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…