مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بھارت کے حوالے سے بیان کی حمایت کر دی، پی ڈی ایم اتحاد بارے بھی اہم اعلان

19  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں، اللہ نے ہمیں عقل دی ہے، اگر اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں توہمیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، میرے آصف علی زرداری ، میاں نوازشریف سمیت سب سے رابطے ہیں۔صحافیوں سے غیررسمی

گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا پیپلزپارٹی نے اپنی سی ای سی کا اجلاس بلالیا ہے، مثبت جواب کی امید ہے۔تجویز آرہی ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف قومی اسمبلی سے استعفے دئیے جائیں ۔دوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز ہے،سندھ اسمبلی سے سب سے آخر میں مستعفی ہونے کی تجویز ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا یہ طے ہے کہ ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟۔ہمیں اسمبلیوں میں جانے یا عوام میں جانے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب لانگ مارچ رمضان کے بعد ہونے کی امید ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم بھارت کے حوالے سے چیف آف ا ٓ رمی اسٹاف کے بیان کے حامی ہیں۔بھارت کے ساتھ جنگ لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے نقصان کا اندیشہ زیادہ ہے۔بھارت کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں نہ کہ جنگ سے۔کشمیرکے حوالے سے موجودہ حکومت نے جو نقصان پہنچایا اس کی تلافی ہوتی نظرنہیں آرہی۔اگر تلافی کرنا ہے تو اسی سوچ کی حکومت بھی ہونے چاہیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…