بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کا یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم کو ووٹوں کا ریکارڈ دینے سے انکار

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم کو مسترد ووٹوں کا ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ ایوان کی کاروائی کسی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی، مسترد ووٹ سیل ہیں، ووٹوں کا ریکارڈ عدالت کو فراہم کریں گے ان کو نہیں دے سکتے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین

سینیٹ کے انتخاب میں مسترد ووٹوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معاملے میں اہم پیشرف ہوتی ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال نے سیکریٹری سینیٹ سے ملاقات کی۔ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کی درخواست کی گئی۔ درخواست کے باوجود متعلقہ ریکارڈ نہیں دیا گیا۔اسی طرح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپوزیشن نے جو دستاویز مانگی تھی وہ فراہم کر دی گئی ہیں۔جوعدالت ہمیں ڈیمانڈ کرے گی، عدالت کو فراہم کریں گے۔ انہیں سیل چیزیں ویسے فراہم نہیں کرسکتے، صرف عدالت کو فراہم کریں گے۔عدالت جانا ان کا حق ہے لیکن ایوان کی کارروائی کسی جگہ پر چیلنج نہیں ہو سکتی۔ دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے ،اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر ایوان چلائیں گے،تین سال سے سینیٹ کا ممبر ہوں اس لئے دوستوںنے اعتماد کا اظہار کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔میرے ڈپٹی چیئرمین بننے سے فاٹا اضلاع کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر سینیٹ کاایوان چلائیں گے،تین سال سے سینٹ کا ممبر ہوں دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…