وزیر داخلہ نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیدی

18  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ڈھائی سال گزر چکے، اب ساری اپوزیشن سے بات کریں اور معاملات آگے بڑھائیں، اگر پی ڈی ایم اسلام آباد میں کوئی حرکت کرتی ہے تو اس کا جواب سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی صورت میں دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے

ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈھائی سال میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ٹوٹ پھوٹ پر کوئی بیان نہیں دینا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو فوج کی تعیناتی کے بغیر ضمنی الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وفاقی کابینہ میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہونے جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کا مشورہ انہوں نے نہیں دیا تھا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم کو کہیں اورتعیناتی کیلئے کہا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور ہی نہیں بلکہ منسٹر انکلیو تک پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال گزر چکے ہیں، اب ساری اپوزیشن سے بات کریں اور معاملات آگے بڑھائیں۔  شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ڈھائی سال گزر چکے، اب ساری اپوزیشن سے بات کریں اور معاملات آگے بڑھائیں، اگر پی ڈی ایم اسلام آباد میں کوئی حرکت کرتی ہے تو اس کا جواب سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی صورت میں دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈھائی سال میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ٹوٹ پھوٹ پر کوئی بیان نہیں دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…