پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آدھا ایوان خالی ہوا تو پیپلز پارٹی کو استعفے دینا پڑیں گے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے شروع میں ہی شامل کیے گئے تھے اور کہیں نہیں کہا گیا حتمی آپشن یا ایٹم بم کی طرح استعمال ہوں گے، پی ڈی ایم امتحد ہے، مختلف مسائل پر اختلافات رائے ہوتی ہے،9 جماعتوں کا مؤقف واضح طور

پر سامنے آیا ہے،پیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے، خدا کرے ان کو بات سمجھ آئے،اسلامی نظریاتی کونسل کا کام قرآن و سنت کے مطابق سفارشات دینا ہے۔ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مختصر الفاظ میں کہہ دیتا ہوں کہ پی ڈی ایم متحد ہے، مختلف مسائل پر اختلاف رائے ہوتی ہے اورکل بھی مختلف رائے آئی۔انہوں نے کہاکہ جب پی ڈی ایم بنا رہے تھے تو اس وقت ہم نے استعفے کا آپشن رکھا تھا اور اس میں یہ نہیں کہا گیا کہ یہ حتمی آپشن ہوگا، ایٹم بم کی طرح ایسا کہیں نہیں لکھا۔پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے جلسے کیے اورلوگوں کا ردعمل دیکھا اور اب جب ہم نے فیصلہ کیا کہ اسلام آباد یا راولپنڈی کی طرف مارچ ہوگا تو 10 میں سے 9 جماعتوں کی رائے تھی کہ ہم جائیں تو استعفے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی بات نہیں کہ پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دے دیں، آدھا ایوان خالی ہوجائے گا اور انہیں الیکشن کروانے پڑیں گے لیکن پیپلزپارٹی نے نہیں مانا جبکہ اکثریت کی رائے استعفے دینے کی تھی۔انہو ں نے کہا کہ آدھا ایوان خالی ہوا تو پیپلز پارٹی کو استعفے دینا پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مجالس کی اندر کی کہانی اصل

میں راز ہوتی ہے جس کو افشاں کرنا خیانت اور بددیانت ہوتی ہے لیکن ایسا ہوا اور پیپلزپارٹی کو چند دن کی مہلت دی گئی کہ سی ای سی کے سامنے 9 جماعتوں کا مؤقف رکھیں اورہمیں بتائیں۔انہوں نے کہاکہ9 جماعتوں کا مؤقف واضح طور پر سامنے آیا ہے اور پیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے، خدا کرے ان کو یہ بات سمجھ آئے اور9

جماعتوں کی رائے کا احترام کریں، پی ڈی ایم کے رکن اور ساتھ رہیں، ہم ان کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین 1973 میں بنا، جس میں بنیادی سوال تھا کہ قانون سازی کے لیے اساس کیا ہو اور اس مقصد کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل دی گئی جس میں ہر مکتب فکر سے علما شامل کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ

اس کا کام قرآن و سنت کے مطابق سفارشات دینا ہے، ہر سال کتابوں کی شکل میں سفارشات آتی ہیں لیکن آج تک کسی ایک پر عمل نہیں ہوا اور اس کے مطابق قانون سازی نہیں ہوئی حالانکہ اس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں 2002 میں حکومت بنائی اور حسبہ بل لے کر آئے اور ایک سال تک اس پر

بحث کی، اس پر سمینار کروائے، ہر فکر کے وکلا کو اس میں بلایا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم قانون سازیاں کرتے ہیں، پھرہمارے اوپر بین الاقوامی دباؤ آتا ہے، جب ریاست پر بین الاقوامی دباؤ آتا ہے اور اس دباؤ میں ہم کوئی قانون بناتے ہیں یا قانون تبدیل کرتے ہیں تو اسی سے اندازہ لگائیں کہ ہماری آزادی کدھر ہے۔انہوں نے کہا کہ

جمعیت علمائے اسلام کے منشور میں خارجہ پالیسی کے موضوع میں اسرائیل اور برطانیہ دونوں کا ذکر موجود ہے، گزشتہ دو برسوں میں ہم آرام سے نہیں بیٹھے اور انہیں اس ایجنڈے پر پیش رفت بھی نہیں ہونے دی۔مدارس کے سلیبس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علمائے کرام نے سلیبس کو ایک رکھنے کے لیے بڑی کاؤشیں کی۔

انہوں نے کہاکہ مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع نے 4 سال تک حکومت اور بیورکریسی کے گفتگو کی کہ آئیے ہم نصاب ایک کریں لیکن پذیرائی نہیں بخشی گئی، تب جا کر دارالعلوم کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی دباؤ کے تحت دینی علوم کے مراکز پر پہلے مداخلت کرنا چاہتے ہو، اس کے کردار کو کمزور کرکے بالآخر ختم

کرنا چاہتے ہو لیکن ہم دینی مدارس کی آزادی اور خودمختاری کے ساتھ دینی علوم کا تحفظ کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے اس قوم کے ساتھ کیا کردیا،ڈیڑھ کروڑ کی پشتون قبائلی آبادی کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا، اس حوالے سے رپورٹ میرے سامنے رکھی گئی تھی جس کو میں نے حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا

تھا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے خود لکھا کہ قبائلی علاقوں کو ہم 10 سال تک ایک ہزار ارب روپے دیں گے یعنی ہرسال 100 ارب تاکہ قبائلی علاقوں کو دیگر علاقوں کے برابر لایا جائے لیکن 5 سال ہوگئے ہیں لیکن ایک روپیہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے کام ہوئے ہوں گے تاہم اس رپورٹ میں جو کہا گیا تھا اس کے مطابق ایک روپیہ نہیں دیا گیا، وہاں سرے سے لینڈ ریکارڈ ہی نہیں ہے، وہاں زمین کی تقسیم کیسے ہوگی، آج قبائل آپس میں لڑ

رہے ہیں اور یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، اس کے لیے ایک پیپر تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو آئینی ترمیم تیار کی گئی تھی کیا وہ آئینی تقاضوں کے مطابق تھی، اس پر کیا ایوان میں بحث ہوئی، کیا لوگوں کی رائے سنی گئی، کچھ بھی نہیں کیا گیا، میں نواز شریف کے ساتھ ہونے کے باوجود اکیلے اس کی مخالفت کی جبکہ دیگر اپوزیشن سب ایک ساتھ تھے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ایجنڈا آتا ہے تو ہماری اپوزیشن اور حکومت اکٹھی ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…