منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عشق میں ناکامی پر ڈکیتیاں ںشروع کیں، واردات سے پہلے محبوبہ کادیا ہواپرفیوم لگا تا ہوں ڈکیت گینگ کے سرغنہ کی دلچسپ کہانی

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عشق میں ناکامی پر ڈکیتی کی وارداتیں شروع کیں، واردات سے پہلے محبوبہ کادیا ہواپرفیوم لگا تا ہوں ، میرے ساتھی کہتے ہیں کہ جب میں محبوبہ کا دیا ہوا پرفیوم لگاتاہوں تو واردات کرتے ہوئے انتہائی پرجوش ہوتا ہوں ۔ یہ انکشافات سی آئی اے نواںکوٹ کی زیر حراست انتہائی

خطرناک گینگ”ججی گینگ ” کے سرغنہ اعجاز عرف ججی نے کئے ۔ سی آئی اے پولیس نے اعجاز عرف ججی سے واردات سے پہلے لگایا جانے والاپرفیوم بھی برآمدکر لیا ہے ۔ اعجازعرف ججی نے پرفیوم لگا کر واردات کرنے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ایک امیر لڑکی سے پیار ہو گیا اور اس کے والد نے میری غربت کی وجہ سے اس کی شادی کہیں اور کر دی ،اس نے مجھے ایک پرفیوم بطور تحفہ دیا تھا ۔محبوبہ کی سندھ میں شادی ہوئی ہے اور اسے نہیں معلوم کہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا ہوں ۔اعجاز عرف ججی نے کہا کہ عشق میںناکامی کے بعد وارداتیں شروع کیں،جب اس کی یادآتی تھی تو امیر ہونے کے لئے واردات کرتاتھا اور اس سے پہلے اس کا پرفیوم لگاتا تھا۔ اعجازعرف ججی نے بتایا کہ اس کی محبوبہ کی شادی کوڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن اس نے ابھی تک شادی نہیں کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…