منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیگی کارکنوں کا شہبازگل پر انڈے،سیاہی اور جوتا پھینکنے کا معاملہ،پولیس اہلکارکی بھی شامت آ گئی، خاتون لیگی رہنما نے تھپڑجڑ دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل پر انڈے،سیاہی اور جوتاپھینک دئیے،پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگیوں کی پٹائی کردی جس سے ایک کارکن زخمی ہو گیا،سابق رکن اسمبلی فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا،پولیس نے معاون خصوصی سے ناروا سلوک کرنے والے

کارکنوں کو حراست میں لے لیا،جبکہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں نے جو سیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے، ااگر اب ایسی حرکت ہوئی تو مریم نواز کے کے گھر کے سامنے جا کر پریس کانفرنس کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل لاہور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر عدالت میں پیشی کیلئے آرہے تھے مریم نواز کی درخواست ضمانت کی منسوخی کی سماعت کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے لیگی کارکنان ڈاکٹر شہبازگل کے قریب پہنچ گئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی اسی دوران ایک کارکن نے ان پر انڈہ پھینکا جو ڈاکٹر شہباز گل کے اوپر تانے گئی چھتری کے اوپر لگا، موقع پر موجودپولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کارکن کو دبوچ لیا اور اس پر تشدد کر دیا جس سے کارکن زخمی ہو گیا، اسی دوران ایک اور کارکن نے ڈاکٹر شہباز گل پر سیاہی پھینک دی جو ان کی گردن اور ماسک پر گری اسے بھی پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پکڑ لیا،اس موقع پر لیگی کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے اور احاطہ عدالت میں گھمسان کی لڑائی ہوگئی تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کرا دیا۔ اس موقع پر دونو ں جانب سے کارکنان

ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس سے ماحول کشیدہ رہا۔ سماعت سے واپسی کے بعد خاتون کارکن تنویر چوہدری نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا جبکہ سابق کن اسمبلی فرزانہ بٹ جوتا دکھاتی رہیں۔مسلم لیگ کی خواتین کارکن نعرے بازی کرتی رہیں اورپولیس سے الجھتی رہیں جبکہ سابق ایم پی اے

فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو بھی تھپڑ مارا۔ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اہلکار زخمی کارکن اوردیگر کو گاڑی میں بٹھا کرلے گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ لیگی کارکنوں نے جوسیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب

میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔شہباز گل نے مریم نواز کو چیلنج کیا کہ اگر اب ایسی حرکت ہوئی تو وہ ان کے گھر کے سامنے پریس کانفرنس کریں گے، اس ملک میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب نواز شریف الطاف حسین کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر ہی یہ سب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں،اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا،مجھے جب بھی عدالت بلائے گی میں حاضر ہو جاؤں گا، آپ کی طرح نہیں ہوں کہ عدالت بلائے او ر کمر میں درد شروع ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…