منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کاش شہباز گل نے تب مذمت کی ہوتی جب مصدق ملک، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی کو انڈے مارنے پر ن لیگ کا ردعمل

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی شہبازگل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے کی مذمت،عظمیٰ بخاری نے کہا مسلم لیگ(ن) ایسی سیاست کے ہرگز حق میں نہیں،ایسی سیاست کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔کاش شہباز گل نے تب مذمت کی ہوتی جب مصدق ملک،شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے

ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی،تیل نہ ڈالا ہوتا۔ پاکستان میں 2013سے پہلے ایسی سیاست کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔نوازشریف حکومت میں تھے ان پر جوتا پھینکا گیا،احسن اقبال کو گولی اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی۔لیکن افسوس عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس گندی سیاست کی مذمت نہیں کی۔عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاشہباز گل کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے متعلق بے ہودہ الفاظ کا استعمال کیا اچھی خاندانی تربیت کا مظہر ہے؟۔شہباز گل ایک طرف خود کو خاندانی شخص بتارہے تھے دوسری طرف کسی کی بہن،بیٹی اور بیوی پر کیچڑ بھی اچھال رہے تھے۔عزت دار اور خاندانی لوگ دوسروں کی بہو بیٹیو ں کو عزت دیتے ہیں چوک چوراہوں میں کھڑے پر گالیاں نہیں دیتے۔شہباز گل نے میرے والد اور عطا تارڑ دادا کے متعلق بھی انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے۔شہباز گل آج انتہائی گھبرائے اور پریشان دیکھائی دے رہے تھے۔میرے مرحوم والد صاحب پہ ناجائز تنقید کرکے شہباز گل کے والد کی پگ اونچی نہیں ہوئی بلکہ نیچی ہوئی ہے۔شہبازگل آج پنجابی فلموں کی ولن لگے ایک سیاستدان اور معاون خصوصی نہیں لگے۔اگر میں موقع پر موجود ہوتی تو شہبازگل کے ساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیتی۔ہم ان کی طرح پیچھے سے نہیں سامنے سے وار کرتے ہیں۔ہمیں ایسی گھٹیا تربیت نہیں دی گئی اور نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…