بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا زبردست اقدام جیل میں قیدی ہر 3ماہ بعد 3روز تک بیوی کیساتھ رہ سکے گا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب میں قیدیوں کو بیوی کے ساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت مل گئی ، جیونیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیوی کو قیدی خاوند کے

ساتھ ہر تین ماہ بعد 3 روز تک رہنے کی اجازت ہو گی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیدی کو اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کے حکمنامے پر عملدرآمد فوری طور پر ہو گا۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیملی ہومز میں رہنے کے لیے قیدی یا اس کی بیوی کو درخواست دینا ہو گی جس پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر نکاح نامے کی تصدیق کے بعد فیملی ہومز کے استعمال کی اجازت دے گا اور فیملی ہومز صرف سزا یافتہ قیدی استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں میں فیملی ہومز تیار کر لیے گئے ہیں جس میں ایک کمرہ، کچن اور باتھ روم کی سہولت موجود ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق فیملی ہومز کی تعمیر 11 برس قبل شروع ہوئی تھی اور منصوبہ 2010 میں مکمل ہونا تھا لیکن مالی بحران کے باعث 11 برسوں میں صرف چند جیلوں میں فیملی ہومز بن سکے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں فیملی ہومز تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…