بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ چکی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں حکمراں جماعت میں پھوٹ پڑ چکی ہے، جی ڈی اے نے اپنے ہی اتحادی جماعت پی ٹی آئی والوں کے 7اراکین کے نام دیئے ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ انہوں نے سینٹ کے انتخابات میں جی ڈی اے کے امیدوار کو

ووٹ نہیں دیئے ہیں۔ وہ حیدرآباد سائٹ ایریا میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی، سیکریٹری اطلاعات آفتاب خانزادہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ 13مارچ کو میرپورخاص، 14کو بینظیر آباد، 15 کو سکھر اور 16مارچ کو لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس ہوگا جس میں اسلام آباد دھرنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا اور وہاں مقامی تنظیموں کو بھی اس حوالے سے بھرپور شرکت کیلئے کہا جائیگا، انہوں نے کہاکہ 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت ہے جو راولپنڈی یا اسلام آباد میں منایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سینٹ کے چیئرمین کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی بڑی اکثریت سے کامیاب ہوں گے، عمران خان نے اپنے جن اراکین کو پیسے لے کر ووٹ بیچنے کا طعنہ دیا پھر ان ہی سے خود کیلئے اعتماد کا ووٹ لیا۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ میں گڑ بڑ اور ہنگامہ عمران خان نے کیا تھا اس لئے سب سے پہلے یہی قصوروار ہیں۔ 2008ء میں عمران خان نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا، پہلے بھی کھوکھلے تھے او راب بھی کھوکھلے ہیں۔ سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں حکمراں جماعت میں پھوٹ پڑ چکی ہے، جی ڈی اے نے اپنے ہی اتحادی جماعت پی ٹی آئی والوں کے 7اراکین کے نام دیئے ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ انہوں نے سینٹ کے انتخابات

میں جی ڈی اے کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے ہیں۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ سینٹ میں ہماری اکثریت ہے دوسری طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے، اس دھمکی آمیز رویئے کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے، انہوں نے کہاکہ اوپن بیلٹنگ کے حوالے سے حکومت نے پہلے آرڈنینس جاری کیا جبکہ

وہ خود آرڈنینس کو کالا قانون کہتے رہے ہیں۔ حکومت کو جب سینٹ کے انتخاب میں اپنی اکثریت نظر نہیں آئی تو یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جس نے عدالت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ انہوں نے کہاکہ 26 مارچ سے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کراچی سے شروع ہوکر اپنی منزل کی طرف جائیگا جس کیلئے ہم پورے سندھ میں تیاریاں کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…