منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا دوبارہ پھیل رہا ہے ۔۔۔ جج نے عظمیٰ بخاری کوکمرہ عدالت سے باہر بھجوا دیا ن لیگی رہنما کا شدید احتجاج ،جج پر ہی انگلیاں اٹھا دیں

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن، این این آئی ) احتساب عدالت کے جج نے (ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا۔نیب عدالت میں داخلے سے روکنے پر عظمیٰ بخاری کی پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی جب کہ اس موقع پر پولیس نے ایک لیگی کارکن کو بھی مارا جس سے اس کے منہ سے خون بہنے لگا۔عظمیٰ بخاری نے کمرہ عدالت میں باہرکی

صورتحال سے شہبازشریف کوآگاہ کیا جس پر فاضل جج نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ میڈم آپ کون ہیں؟عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ میں وکیل ہوں اور میں کمرہ عدالت میں کھڑی ہوسکتی ہوں، اس پر جج نے کہا کہ میڈم آپ باہر تشریف لے جائیں، یہاں سیریس صورتحال ہے، یہاں وہی کھڑا ہوگا جو ملزمان کا وکیل ہے، آپ صورتحال کو سمجھیں کیونکہ کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے۔فاضل جج کے حکم پر (ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری عدالت سے باہر چلی گئیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاید جج صاحب کو کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے بات کرنا ناگوار گزرا،جج صاحب نے کہا کہ اراکین اسمبلی کمرہ عدالت میں نہیں آ سکتے ،ان کیمرہ سماعت یا مارشل لاء کو رٹس نہیں جہاں پر پابندی لگائی جائے ، اپوزیشن آسانی سے حالات کو کشیدہ بنا سکتی ہے لیکن ہم ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کمرہ عدالت کے اندر صرف 8 سے

10 لوگ موجود تھے ،میں نے جج صاحب کو کہا کہ میں ہائیکورٹ کی وکیل ہوں تو انہوں نے باہر بھیج دیا،یہ اوپن کورٹ ہے کسی کو نہیں روک سکتے ،اس پر اچھے دلائل بھی سکتی ہوں لیکن ہمارا کیس اس عدالت میں ہے اس لیے ہم نے زبان بندی کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ

ان کیمرہ سماعت یا مارشل لا کورٹس نہیں جہاں پر پابندی لگا دی جائے ،اندر کوئی مارشل لا ء ٹرائل نہیں ہو رہا ،جانے کی پابندی کیوں لگائی گئی ؟۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کا چیتا اور ٹائیگر آ رہا ہے اس لیے یہ انتظامات کیے گئے ہیں، ہم شہباز گل کا استقبال کریں گے، اگر ان میں ہمت ہے تو سامنے والے دروازے سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بہت اچھے کام کر رہے ہیں تو سامنے والے دروازے سے آئیں پیچھے سے نہ آئیں،ہماری عمران خان اور عثمان بزدار سے سیاسی لڑائی ہے ،پولیس کو بیچ میں نہیں آنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…