ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فروری 2021ملکی تاریخ کا تیسرا خشک ترین مہینہ قرار

datetime 10  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے فروری 2021کو پاکستانی تاریخ کا تیسرا گرم اور خشک ترین مہینہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس کا فروری کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ گرم اور خشک ترین فروری کے مہینوں میں سے ایک رہا

ہے، 1961کے بعد فروری 2021پاکستان کا تیسرا خشک ترین مہینہ تھا، جس میں اوسطا 84فی صد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں درجہ حرارت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملک میں ماہانہ اوسط درجہ حرارت 3.35 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو 16.67 ڈگری سینٹی گریڈ اوسط رہا۔ جب کہ 26 فروری کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں 38.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جب کہ 27 اور 28 فروری کی درمیانی رات کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو اس ماہ کی گرم ترین رات تھی۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد ریاض نے اس ضمن میں بتایاکہ عام طور پر ملک میں جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں بارشیں ہوتی ہیں، لیکن اس بار مغرب سے بارش کے سسٹم کم بن کر آئے جس کے باعث بارشیں نہ ہونے کے براہر رہیں۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 100 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ اور گلوبل کلائمٹ چینج امپیکٹ سینٹر پاکستان کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے قیام سے لے کر اب تک اوسط درجہ حرارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے اثرات ماحولیات، زراعت اور پانی کے ذخائر پر بھی پڑ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…