تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، اہم اعلان

10  مارچ‬‮  2021

کراچی(این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہی سلسلہ مزید جاری رہے گا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے 7 شہروں اور پشاور میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر وہاں 15 روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کی چھٹیوں کے لئے کچھ پہلے ہی بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے اور یہاں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کی مشاورت کے بعد ہم نے یکم فروری سے جو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا اسی وقت 50 فیصد ہی طلبہ کو تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے گزشتہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…