تحریک انصاف سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی غیر آئینی قرار دینے کیلئے متحرک،بڑا قدم اٹھا لیا

9  مارچ‬‮  2021

اسلام آبا د(این این آئی)تحریک انصاف نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی غیر آئینی قرار دینے کیلئے متحرک ہوگئی، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے وکیل عامر عزیز انصاری کے ذریعے نو منتخب

سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی غیر آئینی قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے شفاف الیکشن کرانا اسی کی آئینی ذمہ داری ہے۔ علی حیدر گیلانی نے دو مارچ کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کا اعتراف کیا۔ مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ کی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کس قانون کے تحت منظور کئے؟ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن لڑنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔ یوسف رضا گیلانی کے نوٹیفیکیشن کو معطل یا جاری ہونے سے روکا جائے۔ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کیخلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے۔ علی حیدر گیلانی کو بھی بطور رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…