جے یو آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عہدہ مانگ لیا،پیپلز پارٹی کا وفاق کا ساتھ چھوڑنے پر یہ عہدہ ایم کیو ایم کو بڑا اہم عہدہ دینے کی پیشکش

7  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جے یو آئی (ف) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ایم کیو ایم دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے

عہدے کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن )کو اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے خود رابطہ کرکے اس عہدے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے ایم کیو ایم کو مشروط دینے کی تجویز پیش کی ہے ،ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دینے کی صورت میں ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ دے گی اور انہیں سندھ حکومت میں بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی طرف سے آفر دی جا چکی ہے جس پر انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ ایم کیو ایم حکومت سے نکل گئی تو عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔پیپلز پارٹی اور جے یو آئی( ف) دونوں اپنی اپنی تجاویز آج پیر کے روز ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں رکھیں گے،ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے اپنی باضابط سفارشات تیار نہیں کیں ،مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہونے چاہئیں تا کہ اپنے اصل مقاصد حاصل کئے جا سکیں،اگر تمام پارٹیاں کی نظریں عہدوں پر مرکوز رہیں تو ہم جس منزل کی جانب جارہے ہیں وہاں پہنچنا مشکل ہو جائیگا ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…