اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ریڈ زون میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی، مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی کارکنوں سے دست و گریباں ہو گئے،پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا جس سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے کہ

اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں داخل ہو گئی۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان پلے کارڈ پر وزیراعظم کے حق میں اور لیگی رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی جس سے لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے بات چیت کرتے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اس موقع پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے، ن لیگ کے کارکنوں نے اپنے رہنماؤں کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی تحریک انصاف کے کارکنوں سے دست و گریباں ہو گئے، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ تمام غنڈے عمران خان کے ہیں، ہم ن لیگ کے شیر ہیں ڈرنے والے نہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں داخل ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…