پولیس کے 2 افسران ارب پتی بن گئے، اثاثوں کا سراغ لگا لیاگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

5  مارچ‬‮  2021

کراچی (این این آئی)شہرقائد میں پولیس کے ارب پتی 2 افسران کے خلاف قومی احتساب بیورو نے تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب نے تین ارب روپے اثاثوں کا سراغ لگایا ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سابق تھانیدار بھائیوں کے خلاف زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات شروع کردی گئی۔ اسماعیل لاشاری اور اسحاق لاشاری کے 3ارب کے اثاثوں کا سراغ لگایا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کے طلبی نوٹس پر دونوں افسران نے بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا۔اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسماعیل اور اسحاق لاشاری کراچی کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہے، دونوں افسران کی اینٹی کارلفٹنگ سیل میں بھی طویل عرصے پوسٹنگ رہی۔ذرایع نے مزید کہا کہ دونوں افسران پر سنگین نوعیت کے مختلف الزامات بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…