بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم پہلے 16اراکین کوباہر نکالیں پھر اعتماد کا ووٹ لیں ،لیگی رہنما نے حیرت انگیز بات کر دی

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مریم نواز کے ترجمان محمدزبیر نے کہا ہے کہ بقول وزیراعظم16اراکین سینیٹ الیکشن میں بکے تو پہلے عمران خان ان کو باہر نکالیں پھر اعتماد کا ووٹ دیں ،اب اگر انہی سے اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو صاف و شفاف انتخابات اور بکائو مال کیخلاف کارروائی کا بیانیہ دفن ہوجاتا ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے وہ اراکین

صاف و شفاف ہو گئے اگر ووٹ نہ دیں تو بکائو مال ہو گیا ،عمران خان کا صاف و شفاف انتخابات اور بکائو مال کیخلاف کارروائی کا بیانیہ دفن ہو گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کیلئے کوئی کھلا میدان نہیں چھوڑا ،ہم ایسی کوئی چیز نہیں کریں گے جس سے عمران خان کو تقویت ملے ، پی ڈی ایم نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ (آج) قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا ،انہوںنے کہاکہ عمران خان ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور اس کی تصدیق صدرمملکت نے اجلاس بلانے کیلئے جاری کی گئی سمری میں بھی کرلیا ہے ۔اس سے پہلے چاروں صوبوں میں حکومتی پارٹی ضمنی الیکشن ہار گئی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا اپنے گڑھ میں بھی الیکشن ہار گئی اس کا مطلب ہے کہ عوام نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ، سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے چنائو کے دوران بھی وزیراعظم اپنا اعتماد کھو گئے اور اراکین نے وزیراعظم کے امیدوار کیخلاف ووٹ دیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اب آئینی طورپر بھی وزیراعظم نہیں رہیں گے کیونکہ بقول وزیراعظم انہوں نے کہا کہ 16اراکین نے پیسے لئے اور چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اب وزیراعظم ان سولہ اراکین سے بھی اعتماد

کا ووٹ لینے جارہے ہیں ۔اب عمران خان کا وہ بیانیہ کہاں گیا ؟ ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں ۔وزیراعظم اب پہلے سولہ اراکین کو باہر نکالیں پھر اعتماد کا ووٹ لیں ،اب ان سولہ اراکین کو ڈرا اور دھمکا کے ان سے اعتماد کا ووٹ لیا جارہا ہے ، عمران خان کو شرم کرنی چاہیے جن کو وہ بکائو مال کہتے ہیں اب انہیں سے اعتماد کا ووٹ

طلب کررہے ہیں ۔سولہ اراکین کو معافی کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کیا چیف جسٹس سپریم کورٹ ہیں جنہوںنے ان کو معاف کردیا اگر ان سولہ اراکین نے رشوت دی ہے اور پیسے کھائے ہیں تو پھر ان کو کیوں معاف کررہے ہیں ؟ ان کو باہر نکالیں پھر اعتماد کا ووٹ لیں ۔وزیراعظم نے کہا جن لوگوں نے پیسے لے کر ضمیر کا سودا کیا ہے ان کے نام بھی پتہ ہیں تو پھر ان کو اعتماد کا ووٹ لینے سے پہلے کیوں نہیں نکالتے ؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…