بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اعتماد کے ووٹ کے دوران شرکت نہ کرنے والے رکن کیخلاف حیرت انگیز قدم اٹھانے کا فیصلہ

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ اجلاس میں وزیراعظم اور پرویز خٹک نے بڑی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ انتخابات صاف و شفاف ہوں لیکن اس وقت جس حالت میں ملک کھڑا ہے جہاں اخلاقی اقدار کو پامال کیا جارہا ہے اور سینیٹ میں جو بھی آتا ہے وہ پیسے کے زور پر آتا ہے ہم نے اس

کلچر کو ختم کرنے کے لئے جو بھی عملی اقدامات لئے وہ سب کے سامنے ہیں، اگر ہمارا موقف مان لیا جاتا تو سینیٹ الیکشن کے بعد آج جو باتیں ہورہی ہیں وہ نہ ہوتیں،اگر اپوزیشن منافقت نہ دکھاتی تو الیکشن شفاف ہوتے،اپوزیشن نے ماضی میں میثاق جمہوریت میں صاف و شفاف الیکشن کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر جب سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا ہم نے کہا تو وہ الٹے ہو گئے اور منافقت کی سیاست شروع کردی کیونکہ ان کی سیاست ذاتی مفادات اور پیسے کے گرد گھومتی ہے اوراسی کلچر نے پھر پورے نظام کو خراب کرنے کی طوالت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پیسے کے ذریعے ایوان میں آتے ہیں وہ اپنے ذاتی مفادات کا خیال رکھتے ہیں ان کو عوام کی فکر نہیں ہوتی، وہ لوگ جو پیسہ لگاتے ہیں اسے سود سمیت وصول کرتے ہیں اور یہ پیسہ عوام کی جیبوں سے نکلتا ہے۔اگر اس ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت نے جڑیں پکڑنی ہیں تو ہمیں ایسا طریقہ کار اختیارکرنا ہوگا اور ایسی اصلاحات کرنی ہوں گے تاکہ الیکشن پر کوئی سوالات نہ اٹھیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ عمران خان نے صاف و شفاف الیکشن کیلئے جو جدوجہد شروع کی تھی اس کی مخالف وہ لوگ مخالفت کررہے ہیں جنہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کی اور چھانگا مانگا کی سیاست میں لوگوں کو خریدا اور بیچا اور پھر

1985 کی سیاسی پیداوار جس میں نوازشریف سرفہرست ہیں انہوں نے لوگوں کو پلاٹ دینے، پیسے دینے کی سیاست اور مختلف قسم کے خرید وفروخت کے ہربے استعمال کیے جس کی وجہ سے ہماری جمہوریت کونقصان پہنچا اور ملک کو نقصان پہنچا ہے جو آج تک جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے

اعتماد کے ووٹ کے دوران جو شرکت نہیں کرے گا اس کی قانون کے مطابق رکنیت معطل کردیں گے اور یہی ملک کا آئین بھی کہتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے دوران تمام اراکین حاضر ہوں گے اور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا

اخلاقی اور جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے تاہم باقی پارٹیوں نے ہمارے اخلاقیات کو بگاڑا اور معاشرے کو تباہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی پارٹی کا نشان شیر ہو اور اس کے عمل گیڈروں والے ہوں تو ان جیسے لوگ اخلاقی طورپر اعتماد کا ووٹ لینے کی جرات نہیں ہوتی بلکہ لندن اور سعودی عرب بھاگ جاتے ہیں، ہمارا لیڈر اپنی جگہ پر

غیرمتزلزل ایمان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اصولوں پرکھڑے ہیں اور اگر عمران خان اپوزیشن میں بیٹھے ہوں یا حکومت میں ہوں ان لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے جنہوں نے ملک کو لوٹا اور نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں نے اراکین میں بہت ایک نیا جذبہ دیکھا اور اراکین نے وزیراعظم کے نعرے بھی لگائے اور اراکین بڑے

پرجوش تھے اور وہ اپنی ذمہ داری پوری طرح سے نبھائیں گے۔ہمیں ق لیگ اور ایم کیوایم سمیت کسی سے کوئی پریشانی نہیں ہے، ان سب کے تحفظات ہم دور کریں گے، اتحادیوں نے ہر جگہ پر ہمیں سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 175سے زائد ممبران اجلاس میں موجود تھے اور آج ہفتے کو آپ نتائج دیکھ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…