بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں تحریک انصاف لاوارث ہو گئی پی ٹی آئی رہنما نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کراچی میں لاوارث ہو گئی ہے ۔پچھلے دس دنوں سے قومی اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ورکرز اور ضلع کورنگی کے صدر کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں لیکن کسی میں ہمت نہیں ہے وہ آواز اٹھائے ،

یہ سراسر ظلم ہو رہا ہے ، ہماری پارٹی بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑی ہو رہی ، اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں بات کرنے نہیں دیتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت پر 3 ارکان اسمبلی کے اغوا کا الزام عائد کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے، اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی، صورتحال سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔سینیٹ کے پچھلے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے۔ اب جو ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ہمارے اراکین کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے۔ ہم نے پولیس کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ میں کریم بخش گبول پر یقین ہے وہ اپنی وفاداری نہیں بیچ سکتا۔اس وقت صوبہ سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے۔ ہمیں خطرہ ہے اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔ایم پی ایز کی آخری لوکیشن الگ الگ علاقوں کی آرہی ہے۔ لاپتا ایم پی ایز کے اہلخانہ بھی پریشان ہیں، ہمارے ایم پی اے راجا اظہر اور دیگر کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے تین اراکین اسمبلی کے اغوا کیے جانے کا الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے کہ جب سینیٹ انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…