بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر یوسف رضا گیلانی سینٹ کی نشست جیت گئے تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں، تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ انتخابات کے سلسلے میں جوڑ توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی پوری کوشش ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو جتوایا جائے جب کہ حکومت کی کوشش ہے کہ حفیظ شیخ کو جتوایا جائے۔ اسی حوالے سے وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں پیش گوئی کی ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی سینٹ کی نشست جیت جایتے ہیں تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی نے حکومتی و اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے تعاون مانگ لیا۔پیر کے روز یوسف رضا گیلانی نے اراکین اسمبلی کے نام خط تحریری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپر خیریت سے ہیں آج ہم تاریخ کے ایک بہت اہم مرحلے پر کھڑے ہیں اور آج جو فیصلے ہم کریں گے وہ ہمارے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ میں نے اس سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ جہاں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، وہاں اس اعتماد کے ساتھ جڑی ہوئی بھاری ذمہ داری کا بھی احساس ہے۔ میں 1985ء سے پارلیمان کا حصہ رہا ہوں اور میرا پچھلی چار دہائیوں کا سفر آپ سب کے سامنے ہے۔ میں 1993ء میں قومی اسمبلی کا سپیکر بنا تو میں نے حکومتی اور اپوزیشن ممبران میں کوئی تفریق نہیں کی اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے سیاسی مخالف بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ 2008ء میں جب مجھے وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تو تب بھی میں کسی جماعت کا نہیں بلکہ تمام ممبران کا وزیر اعظم

رہا اور حزب اختلاف کے ممبران کے لئے وزیر اعظم ہاؤس اور دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہے۔ آج بھی ہمیں اس یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔ آج ہم نے پارلیمان کے تقدس اور وقار کی بحالی کے لئے اکٹھے ہونا ہے، میں یہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں

لڑ رہا بلکہ اس پارلیمنٹ کی ناموس کے لئے لڑ رہا ہوں۔جس نے مجھے اور آپ کو عزت بخشی ہے۔ میرے پر اس پارلیمان کا قرض ہے، احسان ہے، یہ پارلیمان میرا گھر ہے اور آپ سب میرا خاندان ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ 3 مارچ کو میری زندگی، کردار اور سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کریں گے، انشاء اللہ اپنے اور اس پارلیمان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…