ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

محبت مجھ سے شادی کسی اور سے۔۔۔ دولہے پر چاقو سے حملہ کرنیوالی لڑکی نے خودکشی کرلی

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوابشاہ(این این آئی)نواب شاہ میں پسند کی دوسری شادی کرنے والے دولہا پر شادی کی خواہش مند رشتہ دار لڑکی نے حملہ کردیا، شادی ہال میں گھس کر چھری کے وار سے دولہا کو زخمی کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مریم روڈ کے شادی ہال میں اسکول ٹیچر نیاز مہر کی دوسری شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ناہید مہر نامی

رشتہ دار لڑکی نے دولہا پر دلہن کے ساتھ تصویر بنواتے وقت اچانک حملہ کرکے پیٹ میں چھری گھونپ دی اور شدید زخمی کردیا۔اس اچانک حملے سے تقریب افراتفری کا شکار ہوگئی اور دلہن بے ہوش ہوگئی، واقعے کے بعد دولہا کو اسپتال جبکہ حملہ آور لڑکی ناہید مہر کو بی سیکشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق اس کے رشتہ دار جو کہ دولہا کے بھی قریبی عزیز ہیں اس یقین دہانی کے بعد کہ آپس میں فریقین کا صلح نامہ کرادیں گے حملہ آور ناہید مہر کو ہمراہ لے گئے تاہم پولیس کے مطابق رات گئے ناہید مہر کی لاش سمیت ورثا پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد ناہید ذہنی دبائو میں تھی اور اس نے دوپٹے کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ ناہید مہر کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ان کے حکم پر ایس پی ظفر صدیق کی سربراہی میں

انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایس ایس پی تنویر حسین کے مطابق انکوائری کمیٹی 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی، انھوں نے کہا معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔خاتون کی ایک ویڈیوبھی سامنے آئی ہے، یہ ویڈیو ریکارڈ کرانے کے بعد

ناہید نامی خاتون نے خود کشی کی، ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ نیاز مہر جو کہ ان کا استاد ہے، نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔متوفی ناہیدنے کہا کہ نیاز مہر نے کہا تھا کہ دوسری شادی وہ اس سے کرے گا، لیکن پھر کسی اور سے شادی کرنے لگا اور کہا کہ جو کر سکتی ہو کر لو۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…