اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو با اختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کررہی ہے،ن لیگ نے تہلکہ خیز سوال پوچھ لیا

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا ہے،پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو با اختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کررہی ہے؟خادمہ صاحبہ پی ڈی ایم نے حکومت کی دم پر پائوں رکھ دیا ہے اس لیے آپ تلما رہی ہیں۔اپنے بیا ن میں عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان نے آج تک چینی مافیا ،گندم مافیا ،پیٹرول مافیا اور ادویات مافیا سے ٹکر کیوں نہیں لی؟عمران خان کے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ دوسو گنا بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ

ملکی و غیر ملکی میڈیا سمیت عالمی ادارے عمران کان کو سرٹیفائیڈ کرپٹ وزیراعظم قراردے رہے ہیں۔خادمہ صاحبہ اپنے ’’منہ میاں مٹھو‘‘بننے سے آپ لوگ پاکدامن نہیں ہو سکتے۔کرپشن اور چوری کی سندیں اور تمغے عمران حکومت کے ماتھے کا جومر بن چکی ہیں۔حکمران کھابھی رہے ، عوام کو رولا بھی رہے ہیں اور مزید مہنگائی سے ڈرا بھی رہے ہیں۔عمران خان کا ہر وزیر ،مشیر اور دوست نئے پاکستان سے اپنا اپنا حصہ دل کھول کے وصول کررہا ہے۔نیب،ایف آئی اے سمیت کسی ادارے کو عمران خان کے دوستوں کے ڈاکے نظر نہیں آرہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…