یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، سابق وزیراعظم نے بڑا دعویٰ کر دیا

28  فروری‬‮  2021

نارووال(این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری جنگ اقتدار کے لیے نہیں ،نظام کی درستگی کے لیے ہے، اس وقت ملک میں احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے۔شکر گڑھ میں مسلم لیگی رہنماء دانیال عزیز کے والد سابق وفاقی وزیر انور عزیز مرحوم کے

ختم پاک میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن جیت جائیں گے اور بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے ۔سینیٹ کا الیکشن عدم اعتماد کی تحریک نہیں،ڈسکہ کے ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔ شاہد کاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔پنجاب میں ہم نے اپنے امیدوار دستبردار کروائے تو حکومت نے پریشان ہو کر ایسا ہی کیا۔ اب کے پی کے میں بھی دستبرداری کی باتیں ہو رہیں ہیں۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت اآگیا ہے کہ ملک کو نئی بنیادوں پر کھڑا کیا جائے ۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور بے روز گاری ہے۔ عمران خان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لوگ چیخ رہے ہیں کہ سینیٹ ٹکٹ بیچے گئے جبکہ پی ڈی ایم کی ٹکٹوں پر کوئی اعتراض نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ ملک کو اچھی طرح چلائیں تو مک جنت بن سکتا ہے، ڈسکہ میںپولنگ افسروں کو اٹھانا انوکھا واقعہ ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…