اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ماننے سے انکاربھی نہیں کیا ، الیکشن کمیشن کافیصلہ قانون حق کے مطابق چیلنج کررہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ قانون حق کے مطابق چیلنج
کررہے ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پرتحفظات ہیں ،اسی لیے چیلنج کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن نے کچھ پہلوؤں کونہیں دیکھا۔شبلی فراز نے کہا کہ ایساتاثرغلط ہے کہ ہم کوئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہیں ہم الیکشن میشن کومتنازع بھی نہیں بنارہے ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوماننے سے انکاربھی نہیں کیا ہم سمجھتے ہیں کچھ ایسے پہلوہیں جنہیں نظراندازکیاگیا، الیکشن میں شفایت کیلئے اعلیٰ عدالت سے رجوع کررہے ہیں چاہتے ہیں کسی کواعتراض نہ ہو الیکشن درست نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کادھاندلی کامنظم پروگرام ہوتاتوصرف ڈسکہ ہی کیوں، ملک بھرمیں ضمنی الیکشن ہوئے اورجگہ پربھی دھاندلی کراسکتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ نے20پولنگ اسٹیشنزپراعتراض کیا،ہم ری پول کیلئے تیارتھے ،کسی کی پسند ناپسندپرنہیں چلیں گے قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیرآبادمیں ہماری شکست ہوئی ہم نے قبول کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات ہوں یاالیکٹرونک ووٹنگ ہم شفافیت چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتوں نیالیکشن میں دھاندلی کوبطورآرٹ اپنالیاہے راناثنااللہ جیسے لوگوں کے تجربات سے ہم بخوبی آگاہ ہیں ماڈل ٹاؤن سانحہ یادہے ،کس طرح چیزوں کوہینڈل کیاجاتاہے۔