کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پی ٹی آئی کے امیدوار ظہور آغا کے دستبردار ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا بلوچستان میں آزاد امیدوار عبدالقادر کو سپورٹ کرنے کا امکان بلوچستان میں بھی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گہا گمی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے پی ٹی آئی کے
بلوچستان میں آزاد امیدوار عبدالقادر کو ووٹ دینے کا امکان عبدالقادر پہلے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار تھے تاہم بلوچستان کی قیادت کے تحفظات پر مرکزی قیادت نے عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے کر بلوچستان سے سینیٹ کیلئے ظہور آغا کو ٹکٹ جاری کیا تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کی خواہش پر پی ٹی آئی کے مرکزی قیادت نے ظہور آغا کو دستبردار ہونے کی ہدایت جاری کی جس پر ظہور آغا کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے بلوچستان میں پی ٹی آئی کے سات ارکان اسمبلی ہونے کے باوجود ایک بھی امیدوار میدان میں نظر نہیں آرہا مگر بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے آزاد امیدوار عبدالقادر جیت کیلئے پر عزم ذرائع کے مطابق عبدالقادر کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سینیٹ الیکشن مین ووٹ دینگے جس کی وجہ سے ظہور آغا کو سینیٹ انتخابات دستبردار کرایا گیا تاہم دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند بھی سینیٹ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں اب دیکھنا ہوگا کہ 3مارچ کو سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی آزاد امیدوار عبدالقادر کو یا پھر آزاد امیدوار سردار خان رند کو ووٹ کرتے ہیں کہ نہیں۔