بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو 15 سال کیلئے اقتدار دلوانے کی کوششیں، حکومت کو قانون میں ترمیم کا مشورہ دے دیا گیا

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ عمران خان قانون میں ترمیم کریں، تا کہ پی ٹی آئی حکومت کو

مزید 15 سال مل جائیں۔ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ کسی طرح قانون میں ترمیم ہو جائے اور اس حکومت کو 15 سال مل جائیں۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم حفیظ شیخ جیسے شخص کو کسی صورت سینیٹ میں نہیں آنے دیں گے۔“ محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویڑن چینل کے پروگرام میں کہا کہ ”حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے بندے ہیں، ہم انہیں سینیٹ کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔“ مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا خودکشی کر لوں گا۔اب آئی ایم ایف بھی گئے اور آئی ایم ایف کا بندہ بھی لا کر بھٹا دیا، حفیظ شیخ کے علاوہ حکومت کے پاس وزیر خزانہ کیلئے کوئی دوسرا بندہ ہی نہیں اسد عمر کو پہلے ہی وزیر خزانہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔“محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کو 15 سالوں میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ حفیظ شیخ نے دیا، وزیراعظم کو 15 سالوں کی لائن دی گئی،حکومت قانون میں ترمیم کی خواہش مند ہے جس سے عمران خان کو 15 سال مل سکیں۔محمد زبیر نے کہا اگر کسی کو 15 سال مل گئے تو پھر اسٹیبلشمنٹ کہے گی الیکشن کی کیا ضرورت ہمیں ہی رہنے دیتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…