ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

جماعت اسلامی پی ڈی ایم کا 12 واں کھلاڑی بن گئی

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جماعت اسلامی میں معاملات طے پاگئے، جماعت اسلامی بھی سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کریگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بگڑے معاملات کو پھر

سنبھال لیا،اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جماعت اسلامی بھی پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل گئی۔پانچ جماعتیں مشترکہ طور پر 5امیدوار میدان میں اتاریں گی۔پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ(ن)اورجمعیت علماء اسلام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی،پانچوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن کے لیے میدان میں اترنے کافیصلہ کرلیا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ،پیپلز پارٹی کی طرف سے فرحت اللہ بابر، محمد علی شاہ باچہ، احمد کریم کنڈی، جے یو آئی کی طرف سے مولانا لطف الرحمٰن اور محمود احمد بیٹنی،عوام نیشنل پارٹی کی طرف سے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک، جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے عنایت اللہ خان شریک ہوئے۔پانچ جماعتوں کی جانب سے پانچ امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں کے لیے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ جے یوآئی کے مولانا عطاء الرحمٰن،اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ خان اور مسلم لیگ(ن)کی جانب سے عباس آفریدی امیدوار ہونگے۔

پیپلزپارٹی کو ٹیکنوکریٹ نشست دی گئی ہے جس پر فرحت اللہ بابر امیدوار ہونگے جبکہ جماعت اسلامی خواتین کی نشست پر قسمت آزمائی کرے گی جس کے لیے عنایت بیگم ان کی امیدوار ہونگی۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کے لیے

مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے کافیصلہ ہوگیا ہے جس کے تحت اضافی امیدوار ریٹائرہوجائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے تین آزاد ارکان احتشام جاوید اکبر،فیصل زمان اور میر کلام وزیر کے ساتھ بھی رابطہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ طور پر صوبائی اسمبلی میں ارکان کی تعداد43بنتی ہے جبکہ آزاد ارکان کی حمایت سے اس میں اضافہ ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…